کراچی، : پاکستان میں قدرتی گیس کی ٹیکس میں بے تحاشااضافہ کئے جانے سے سی این جی پر مبنی شعبوں کے دیوالیہ ہونے اور ہزاروں لوگوں کے بے روزگار ہونے کا خطرہ منڈلانے لگا ہے۔
آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن (اےپي سي این جی اے ) قدرتی گیس ٹیکس میں اس غیر معمولی اضافہ کے بعد ملک گیر ہڑتال کا راستہ اختیار کر سکتی ہے۔ سی این جی کے سیکٹر سے منسلک ایک رہنما نے پیر کو یہ اعلان کیا۔اےپي سي این جی اے کے صدر اافتخار احمد نے کہا’’قدرتی گیس کی ٹیکس میں 31 فیصد کے غیر معمولی اضافے سے سی این جی سیکٹر کے دیوالیہ ہونے سے ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے‘‘۔
مسٹر احمد نے کہا کہ اس اضافے سے نہ صرف عام آدمی اور گیس کا استعمال کرنے والے موجود کاروبار پر اثر پڑے گا بلکہ مستقبل میں سرمایہ کاری پر بھی اثر پڑے گا جس میں غیر ملکی سرمایہ کاری سے مائع قدرتی گیس (ایل این جی) ٹرمینل کی تعمیر بھی شامل ہے۔
-جاری،یو این آئی،





