بھوپال، : کانگریس کے سینئر لیڈر اور مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی دگ وجے سنگھ نے وزیر اعظم نریندر مودی پر عالمی یوم یوگا کے بہانے تنقید کرتے ہوئے آج کہا کہ وہ بہت اچھے ایونٹ منیجر کے ساتھ ساتھ میڈیا منیجر بھی ہیں۔مسٹر سنگھ نے اپنے مسلسل ایک کے بعد ایک ٹویٹ میں کہا کہ مسٹر مودی یوگا کی تشہیر کر رہے ہیں۔ یہ اچھا ہے، لیکن یوگا، دھیان ، ’پران یام‘ کئی اقسام کے ہوتے ہیں اور ہر شخص کے جسم کی ساخت پر یہ منحصر ہے کہ کون سا اس کے جسم کے لئے مناسب ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح سے وزیر اعظم اسے میڈیا ایونٹ بنا رہے ہیں، وہ غلط ہے۔ ہر شخص کو اس کے جسم کی ساخت کی بنیاد پر کسی اچھے طبیب کی موجودگی میں ہی یوگا کرنا چاہئے ورنہ ہر یوگا مشق اس کا نقصان بھی کر سکتی ہے ۔ سابق وزیر اعلی نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر لال کرشن اڈوانی کا بھی حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے مسٹر مودی کو اچھا ایونٹ منیجر بتایا تھا ۔انہوں نے کہا کہ وہ اس میں یہ بھی شامل کرنا چاہتے ہیں کہ مسٹر مودی بہت اچھے میڈیا منیجر بھی ہیں۔
یواین آئی ۔





