لکھنؤ، : اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے امن و قانون کی صورتحال کو بر قرار رکھنے کے لئے قصورواروں کو سزا دینے کی سخت ہدایت دی ۔
مسٹر یوگی نے کہا ہے کہ جرائم اور بدعنوانی کے معاملات میں موجودہ ریاستی حکومت کی زیرو ٹالرینس کی پالیسی ہے۔ انہوں نے پولیس کو انسداد جرائم اور امن و قانون کو برقرار رکھنے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے عام آدمی کے ساتھ تعاون، انسانی اور حساس نقطہ نظر اپنانے کی ہدایات دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نظم و نسق میں بہتر ی آنے کے اعداد و شمار کی بنیاد پر نہیں، بلکہ عام آدی کے تحفظ کے احساس کی بنیاد پر طے کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ریاست میں قانون کا راج حکومت کی ترجیجیات میں شامل ہے۔
وزیر اعلی جمعرات کی شام آج یہاں لوک بھون میں ریاست میں انسداد جرائم اور امن و قانون کے تعلق سے محکمہ داخلہ شعبے کے کام کاج کا جائزہ لے رہے تھے۔ انہوں نے لڑکیوں اور خواتین کے تیئں جرم کو سختی سے روکنے اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کئے جانے کے بھی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ اس سلسلے میں ایک ماہ کے اندر منصوبہ بندی کر کے سختی اپنا ئی جائے ۔
انہوں نے سنگین جرائم اور لڑکیوں ، خواتین کے تیئں واقع جرائم میں سخت کارروائی کرتے ہوئے اس طرح کے معاملات کو فاسٹ ٹریک کورٹ کے ذریعے مجرم کو فوری طور سزا دلوائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین اور نابا لغ بچوں کے ساتھ ہونے والے جرائم کو پولیس اپنی حساسیت، سرگرمیوں اور کے مستعدی سے روک سکتی ہے۔
مسٹر یوگی نے کہا کہ جو پولیس اہلکار جرائم میں ملوث ہیں، ان کی شناخت کر کے کارروائی کی جائے ۔ یہ کارروائی سبھی سطح پر ہو ۔ انہوں نے موٹر سائیکل پر سوار بدمعاشوں کی طرف سے جرائم کئے جانے پر بھی سخت کارروائی کئے جانے کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ جو پولیس اہلکار یا افسر اپنے اپنے علاقوں میں جرائم کو روکنے میں ناکام ہیں، ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے۔
یواین آئی ۔





