لاہور، : بدعنوانی کے معاملہ میں سزا کاٹ رہے سابق وزیر اعظم اور پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) کے سربراہ نواز شریف اب جیل میں سیاسی میٹنگیں نہیں کر پائیں گے۔حکومت نے جمعرات کو اس سلسلہ میں حکم جاری کرتے ہوئے کہا کہ نواز کو جیل میں سیاسی میٹنگ کی اجازت نہیں دیں گے۔ نوازشریف لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں بند ہیں۔
نواز کو احتساب عدالت نے العزیزیہ ا سٹیل ملز کرپشن کیس میں سات سال کی سزا سنائی تھی۔ جیل میں قید نوازشریف کو جمعرات کو پارٹی کے لیڈروں اور خاندان کے ارکان کے ساتھ ملاقات کرنے کی اجازت تھی۔
’جیو نیوز‘ نے ذرائع کے حوالہ سے خبر دی ہے کہ جیل حکام نے حکومت کے حکم پر نواز کی میٹنگوں کو منسوخ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اگرچہ نواز کو صرف خاندان کے ارکان سے ملنے دینے کی اجازت ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پی ایم ایل-ن رہنماؤں کے نواز شریف سے مل کر آل پارٹی کانفرنس (اے پی سی) کے بارے میں آگاہ کرنے کی امید تھی۔
جماعت علماء اے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ عیدالفطر کے بعد اے پی پی منعقد کریں گے۔
یو این آئی،





