دفعہ370اور 35کیساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف: ساگر

دفعہ370اور 35کیساتھ چھیڑ چھاڑ آگ سے کھیلنے کے مترادف: ساگر

سرےنگر:شنل کانفرنس کے سےنئر لےڈر اور ماہر قانون مرحوم خواجہ غلام محی الدےن شاہ (بچھ) کی15وےں برسی پر اُن کے مقبرہ واقع زےارت حضرت سےد محمد منتقیؒ صاحب چھتہ بل پر اےک پُر وقار تقرےب کا انعقاد ہوا جس مےں سب سے پہلے قرآن کی تلاوت اور کلمات وتحلےلات کی مجلس آراستہ ہوئی۔ بعد مےں مرحوم کے مرقد پر گلباری، فاتحہ خوانی ادا کی گئی، پارٹی عہدیداروں اور کارکنوں کی اےک بڑی جمعےت نے شرکت کی ۔

اس موقعہ پر ایک تقریب کے دوران مرحوم کے اُن ناقابل فراموش سےاسی ، سماجی اور قانونی خدمات کو ےاد کےا گےا جو اُنہو ں نے طالب علمی کے زمانے سے ہی کشمےری قوم کیلئے انجام دیئے اور رےاست کے لوگوں کی خوداعتمادی ، خدا اعتمادی خاص کر بنےادی حقوق، عزت نفس اور بحیثےت کشمےری قوم زندہ رکھنے کیلئے عظےم قربانےاں پےش کی جن مےں مرحوم نے جابر اور ظالم حکمرانوں کے خلاف حق آواز بلند کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل سکریٹری علی محمد ساگر نے کہا کہ نیشنل کانفرنس دفعہ370اور35اے کا دفاع کرنے کیلئے برسرجہد ہے اور ہماری جماعت ان دفعات کی رکھوالی کرنے کیلئے کوئی بھی قربانی دینے سے گریز نہیں کریگی۔ انہوں نے کہا کہ جو عناصر ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کی رٹ لگائے ہوئے ہیں اُن کو ہوش کے ناخن لینے چاہئے کیونکہ آئین ہند کی ان دفعات کے خاتمے کی صورت میں ریاست کا ملک کیساتھ مشروط الحاق بھی ختم ہوجائے گا۔ علی محمد ساگر نے کہاکہ جس آئین نے جموں وکشمیر کو خصوصی پوزیشن دی ہے اُسی آئین اس خصوصی پوزیشن کو تحفظ بھی دیا ہے۔ آئین ہند میں خصوصی پوزیشن کا اندراج کرنے والی آئین ساز اسمبلی نے اس بات کو یقینی بنایا ہے کہ دنیا کی کوئی بھی طاقت دفعہ370کو ختم نہ کرسکے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ ملک کے بڑے بڑے عہدوں پر فائز لیڈران ریاست کی خصوصی پوزیشن کو ختم کرنے کے غیر ذمہ دارانہ بیانات دے رہے ہیں۔ وزیر اعظم ہند، وزیر داخلہ اور دیگر وزراءکو اس قسم کی بیان بازی سے گریز کرنا چاہئے کیونکہ ایسے بیانات آگ میں تیل چھڑکنے کے مترادف ثابت ہوسکتے ہیں۔ اس موقعے پر پارٹی کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، سینئر لیڈران عبدالرحیم راتھر ، مبارک گل ، سینئر لیڈران علی محمد ڈار، صدرِ ضلع سرینگر پیر آفاق احمد، سابق ایم ایل اے میر غلام رسول ناز، ایڈوکیٹ شوکت احمدمیر، غلام نبی بٹ، محمد یاسین شاہ، سلمان علی ساگر اور کئی عہدیدران بھی موجود تھے جنہوں نے مرحوم کے مرقد پر گلباری بھی کی۔ تقرےب پر سنٹرل سکریٹری عرفان احمد شاہنے لوگوں کا شکرےہ ادا کےا کہ وہ آج بھی اپنے بزرگ رہنماو¿ں کو ےاد کرتے ہےں جنہوں نے اہل کشمےر کے لئے عملاً کچھ نہ کچھ کےا ہے۔ اُنہوں نے کہا لوگ ہی طاقت کا سرچشمہ ہےں اور سرداری عوام کا حق ہے۔

مرحوم مرزا محمد افضل بےگ کی 37وےں برسی پر سرنل اسلام آباد مےں خصوصی تقریب


جموں کشمےر نےشنل کانفرنس رہنما ، برصغےر کے نامور قانون اور سےاست دان فخر کشمےر مرزا محمد افضل بےگ کی 37ویں برسی کے سلسلے مےں اسلام آباد (سرنل) مےں اےک پُروقار تقرےب کا انعقاد ہوا ، اس موقعے پر ضلع صدر اسلام آباد الطاف احمد کلو، ضلع صدر کولگام عبدالمجید لارمی اور پارٹی لیڈران ایڈوکیٹ ریاض احمد خان، ایڈوکیٹ محمد عباس ڈار، ایڈکیٹ سہیل بیگ بھی موجود تھے۔

ضلع کے سرکردہ سےنئر لےڈران نے مرحوم کو زبردست خراج عقےدت پےش کرتے ہوئے کہا ،کہ مرحوم کی عظےم قربانی اور شےر کشمےر شےخ محمد عبداللہ کی بے پنا اور پُر خلوص لےڈر شپ کی بدولت ےہاں کے اسی فےصدی گاو¿ں کے لوگوں کو زمےن پر مالکانہ حقوق ملے۔ جو ابھی تک اکثر ممالک مےں ممکن نہےں ہواہے۔ ےہاں ہماری رےاست مےں چکداری ، سودخواری اور بے گاری کا خاتمہ ہوا اور عوام راج کی بنےاد پڑی۔ مرحوم بےگ صاحب نے مرحوم شےخ صاحب کے ساتھ زندگی کے سنہری سال جےل خانوں اور جلائے وطنی مےں گزارے۔جلسہ سے قبل مرحوم مرزا محمد افضل بےگ(سابق نائب وزےر اعلیٰ اورعوامی حکومت کے اول وزےر مال) مرزا محمد افضل بےگ کے مرقد پر اجتماعی فاتحہ خوانی ، گلباری ادا کی گئی جس مےں علاقہ اسلام آباد کے معززےن ، مختلف دےنی ، سےاسی ، سماجی جماعتوں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔

خطہ جموں اور کرگل مےں بھی مرزا افضل بےگ اور خواجہ محی الدےن شاہ کی ےاد مےں تقرےبات منعقد ہوئیں

صوبہ جموں، خطہ چناب و پیرپنچال اور کرگل (لداخ) مےں بھی مرزا محمد افضل بےگ اور خواجہ محی الدےن شاہ کی برسی پر اُن کو خراج عقےدت پےش کےا گےا۔ صوبہ جموں میں بھی مختلف مقامات پر پارٹی لیڈران کی قےادت مےں تقارےب منعقد ہوئیں جن مےں مقررےن نے دونوں رہنماو¿ں کے بے مثال سےاسی وسماجی خدمات پر روشنی ڈالی اور مقررےن نے کہا کہ مرحومےن نے اپنے عظےم قاےد مرحوم شےخ صاحب کے تئےں جو وفاداری کی وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.