، اپنے لاپتہ لخت ہائے جگر کی بازیابی کا مطالبہ
ایشین میل نیوز ڈیسک
احتجاجی دھرنے میں درجنوں متاثرین نے اپنے لخت ہائے جگر کی تصویریں اور پلے کارڑ اپنے ہاتھوں میں رکھے تھے اور ان کے مایوس اور مضطرب چہرے ان کے اندورنی کرب کی عکاسی کرتے تھے۔
اس موقع پر اے پی ڈی پی کی چیئرپرسن پروینہ آہنگر نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔انہوں نے کہا: ‘ہم 1990 سے لگاتار احتجاج کررہے ہیں، ہمارا مطالبہ ہے کہ اگر ہمارے بچوں کو اٹھایا گیا تو انہیں کہاں رکھا گیا، ہمیں کہیں کوئی انصاف ہی مل رہا ہے، نہ ہی عدالت میں اںصاف مل رہا ہے اور نہ ہی حکومتیں انصاف دے رہی ہیں، جب تک ہم زندہ ہیں تب تک ہم اپنے بچوں کے انتظار میں بیٹھں رہیں گے’۔
موصوف چیئرپرسن نے افسپا اور جبری گمشدگیوں کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
(یو این آئی)





