ایشین میل نیوز ڈیسک
جموں :صوبہ جموں کے سرحدی ضلع پونچھ میں مینڈ ھر سیکٹر میں ایک خوفناک دھماکہ ہوا ہے ،جس میں ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
رپورٹس کے مطابق بدھ کی مینڈھر پونچھ میں حد متارکہ (لائن آف کنٹرول) کے نزدیک ایک خوفناک دھماکہ ہوا ،جسکی زد میں فوج کی ایک گشتی پارٹی ہے ،تاہم ابھی تک اسکی سرکاری سطح یا آزاد ذرائع نے تصدیق نہیں کی ۔
ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس خوفناک میں قریب آٹھ فوجی اہلکار زخمی ہوئے ،جن میں کئی ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے ۔(مزید تفصیلات کا انتظار)۔





