جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

جہنم کے دروازے بند اورشیطان قید،جنت کے کھل گئے دروازے

کشمیر میں بھی عبادت وریاضت کا مہینہ اورگناہوں سے توبہ کا عمل شروع

شوکت ساحل

سرینگر گیارہ ماہ بعد منگل کی صبح جب زندگی معمول کے مطابق رفتار پکڑنے لگی ،تو معمول کے برعکس ہر طرف ایک خاموشی اور پُر رونق ماحول دکھائی دے رہا تھا ،کیونکہ پوری دنیا کے ساتھ ساتھ کشمیر وادی میں بھی عبادت وریاضت کے مہینے کا آغازہوگیا ہے۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی وادی بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد ،خانقاہیں اور صوفی بزرگان دین اولیا ئے اللہ کی زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد ہو گئیں ۔ اس بار برصغیر ہند ۔پاک میں بھی ایک ساتھ روزہ کی شروعات ہوگئی ہے ۔ رمضان المبارک کا روزہ آج یعنی منگل سے رکھا جارہا ہے جبکہ تراویح کی نماز کل یعنی سوموار کی شب سے شروع ہوگی۔

رمضان کے مبارک اورمقدس مہینے کا آغاز ہوتے ہی جنت کے دروازے کھول دیئے گئے ہیں جبکہ جہنم کے دروازے بند ہوگئے ہیں اورشیطان قید کردیئے گئے ہیں۔امت مسلمہ اس مبارک اورمقدس مہینے میں زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ کی رضا اورخوشنودی حاصل کرنے اورگناہوں سے توبہ واستغفارکرنے اوراللہ کے حضورسجدہ ریزہوکرخیرکی طلب میں مصروف ہوجاتی ہے۔

مبارک اورمقدس مہینے کا آغاز ہوتے ہی اپنی تمام تر برکتوں رحمتوں اور اللہ تعالیٰ کے بے پناہ انعامات کے ساتھ ہمارے اوپرسایہ فگن ہوجاتا ہے اوراب اس ماہِ مبارک کے مکمل ہونے تک امت مسلمہ زیادہ سے زیادہ عبادت کرکے اللہ تبارک و تعالیٰ کو راضی کرنے، گناہوں سے توبہ واستغفارکرنے اوراللہ کے حضورسجدہ ریزہوکرخیرکی طلب میں مصروف ہوجاتی ہے۔ اس مبارک اورمقدس مہینے کا زبردست اہتمام کیا جاتا ہے اورمسلمان اپنے کاموں کوچھوڑ کر زیادہ سے زیادہ عبادت کرتے ہیں۔

اس مہینے میں روزہ رکھنا، قرآن پاک کی تلاوت کرنا، تراویح کی نمازپڑھنا اورآخری عشرہ میں شب قدرمیں راتوں کوجاگنا اوراعتکاف میں بیٹھنا وہ عبادات ہیں، جس سے مسلمان اللہ رب العالمین کوراضی کرنے کی کوشش کرتا ہے۔حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ حضوراکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا’جوشخص بحالتِ ایمان ثواب کی نیت سے رمضان کے روزے رکھتا ہے،اس کے سابقہ گناہ بخش دیئے جاتے ہیں‘۔ حضرت ابوہریرہؓ سے مروی ہے کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا’جب رمضان شروع ہوتا ہے تو آسمان کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں‘۔

(ایک دوسری روایت میں ہے) جنت کے دروازے کھول دیئے جاتے ہیں اورجہنم کے دروازے بند کردیئے جاتے ہیں اورشیطان جکڑ دیئے جاتے ہیں‘۔واضح رہے کہ اتوار کو ہند ۔پاک میں مختلف رویت ہلال کمیٹیوں کی طرف سے جاری بیان میں چاند نہیں نظرآنے کی تصدیق کی گئی تھی، جس کے بعد اعلان کیا گیا تھا کہ رمضان المبارک2019 کا پہلا روزہ7 مئی2019 بروزمنگل سے رکھا جائے گا جبکہ تراویح کی نماز کا آغاز6 مئی بروزپیرسے ہوگا۔

ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی وادی بھر کی تمام چھوٹی بڑی مساجد ،خانقاہیں اور صوفی بزرگان دین اولیا ئے اللہ کی زیارت گاہیں نمازیوں سے آباد ہو گئیں ۔شہر ودیہات میں ماہ صیام کے آغاز کے ساتھ ہی مساجد نمازیوں سے آباد ہوگئیں ،لاکھوں فرزندانِ توحید نے پہلی تراویح ادا کی اور سحری کے بعد روزہ رکھا۔ماہ صیام کے پہلے روز شہر سرینگر میں معمول کے بر عکس بازاروں میں کم گہما گہما رہی ۔دکانات اور بازار بھی دیر سے ہی کھلے جبکہ بازاروں میں بعد دوپہر ہی رونق دکھا ئی دی ۔افطاری سے ایک گھنٹہ قبل شہر میں کم وبیش تمام دکانات اور بازار بند ہوگئے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img