امیٹھی، : اترپردیش میں امیٹھی کے گوری گنج علاقے میں پولنگ عملہ کو لیجانے والی ایک کے بس کے پلٹ جانے سے ایک پولنگ عملہ(ٹیچر) کی موت ہو گئی جبکہ پی اے سی کے9 نو جوانوں سمیت دیگر 20 اہلکار زخمی ہو گئے۔
پولیس ترجمان نے منگل کو یہاں یہ اطلاع دی۔ انہوں نے بتایا کہ هلياپور پرائمری سکول سلطان پور سے لوک سبھا کے پانچویں مرحلے کی پولنگ کے بعد چھ پولنگ پارٹيوں سے بھری بس نیتا روڑ بهوري پور کے پاس گوری گنج علاقے میں پیر کی رات قریب ساڑھے 8بجے بے قابو ہوکر سڑک کےکنارے پلٹ گئی. حادثے میں سلطان پور میں تعینات پولنگ عملہ – ٹیچر اوم پرکاش ریداس کی موت ہوگئی۔ حادثے میں نو پی اے سی کے جوانوں سمیت 20 پولنگ عملہ زخمی ہو گئے۔
انہوں نے بتایا کہ تمام زخمیوں کو اسپتال بھیج دیا گیا ہے. بیشتر کو علاج کے بعد ان کے گھروں کو بھیج دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکام نے تمام ای وی ایم کو اسٹرانگ روم میں پہنچا دیا گیا ہے.۔
یو این آئی،
