جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
2.5 C
Srinagar

رام بن میں حادثہ،تین افراد ہلاک ،پانچ دیگر زخمی

ایشین میل نیوز ڈیسک

رام بن:اکھرال سینا باتھی رام بن میں میں سڑک کے ایک دلخراش حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر افراد شدید زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا ۔یہ حادثہ سوموار کی رات دیر گئے پیش آیا۔

پولیس افسر نے بتایا کہ (ایکو گاڑی زیر رجسٹریشن نمبر JK19-3718)پنگلوگا رام بن کے مقام ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوئی اور ایک گہری کھائی میں جا گری ۔اس حادثے میں گاڑی میں سوار تین مسافروں کی موت ہوگئی جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے ۔

سڑک حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد میں مالپ سنگھ ولد امرناتھ ساکنہباس پرستان ،کیشو رام سنگھ ولد برج لال ساکنہ ہالن پرستاناور راجندر سنگھ ولد شنکر لال ساکنہ دیشا گرامنی  شامل ہے۔

زخمیوں کی پولیس افسر نے کلیان سنگھ ،ریاض احمد،ہری اوم سنگھ ساکنہ سینا بتی کے بطور کی جبکہ دو دیگر افراد کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img