پیر, جنوری ۲۰, ۲۰۲۵
10.1 C
Srinagar

لداخ شاہراہ پانچ ماہ کے بعد کھول دی گئی

سری نگر:صوبہ لداخ کو وادی کشمیر کے ساتھ جوڑنے والی سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہ پانچ ماہ تک بند رہنے کے بعد اتوار کے روز کھول دی گی۔434 کلومیٹر طویل سری نگر۔ لیہہ قومی شاہراہ کو اتوار کے روز زوجیلہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران سری نگر میں قائم فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل کنول جیت سنگھ دھلوں نے ایک کانوائے کو ہری جھندی دکھا کر کھول دیا۔

اس موقعہ پر چیف انجینئر بیکن، ضلع مجسٹریٹ کرگل، ایس پی کرگل، اے ڈی سی گاندربل اور دیگر اعلیٰ عہدیداراں بھی موجود تھے ۔بتادیں کہ سری نگر۔ لیہہ شاہراہ سال گذشتہ کے ماہ دسمبر میں ٹریفک کی نقل وحمل کے لئے بند کی گئی تھی اور بھاری برف کی وجہ سے اس کے کھولنے میں ایک ماہ کی تاخیر ہوئی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img