اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

چھانھ پورہ پولیس پوسٹ پر فائرنگ،اہلکار زخمی

ایشین میل نیوز ڈیسک

سرینگر/گرامی دارالحکومت سرینگر کے سیول لائنز علاقہ چھانہ پورہ میں جمعہ کی شام کو اس وقت افراتفری اور سراسیمگی پھیل گئی جب یہاں مسلح جنگجو نمودار ہوئے جنہوں نے پولیس پوسٹ پر فائرنگ کی ۔

فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوا جس سے فوری طور پر اسپتال منتقل کیاگیا۔ پولیس ترجمان نے واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کشمیر زون پولیس ٹویٹر ہنڈل پر اس واقعہ کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہاکہ چھانہ پورہ پولیس پوسٹ پر مسلح جنگجو¶ں نے فائرنگ کی اور یہاں تعینات اہلکار وں نے جوابی فائرنگ کی

۔انہوں نے کہاکہ طرفین کے درمیان مختصر گولیوں کے تبادلے کے دوران ایک اہلکار زخمی ہوا جس سے فوری طور پر علاج ومعالجہ کی خاطر اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق فائرنگ واقعہ کے فوراً بعد علاقے کو محاصرے میں لیاگیا اور حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی گئی ۔ادھر چھانہ پورہ اور اسکے گردونواح علاقوں میں گولیوں کی آوازیں سننے کے ساتھ ہی افراتفری پھیل گئی اور لوگ محفوظ مقامات کی طرف بھاگنے لگے ۔آخری اطلاعات کے ملنے تک علاقے کا محاصرہ جاری تھا جبکہ سرینگرمیں سیکورٹی کو مزید سخت کردیا گیااور الرٹ جاری کرکے اہم ناکوں اور داخلہ و خارجی مراکز پر سیکورٹی کے ناکے لگا کر تلاشی کا عمل شروع کیاگیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img