سرینگر/وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ ہم نے پلوامہ حملے کے بعد پاکستان کو ایسا سبق سکھا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔ انہوںنے کہا کہ کشمیر کو ہم سے کوئی چھین نہیں سکتا اور جو ایسی حرکت کرے گا اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا۔ گجرات میں انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان کو کہا تھا کہ ابھینند کو اگر کچھ ہوگا تو تماری خیر نہیں ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنی آبائی ریاست گجرات میں ایک چناوی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو ہم نے ایسا سبق سکھایا ہے کہ وہ ہمیشہ یاد رکھے گا۔انہوںنے کہا کہ کشمیر کو ہم سے کوئی نہیںچھین سکتا اور اگر کسی نے ایسی حماقت کی تو اس کو خمیازہ بھگتنا پڑے گا ۔ وزیراعظم نے اپنے آبائی ریاست میں کہا کہ میری اقتدارمیں واپسی ہوگی، لیکن اگرگجرات نے بی جے پی کو26 سیٹیں نہیں دیں تو23 مئی کوٹی وی پرچرچا ہوگی کہ ایسا کیوں ہوا’۔لوک سبھا انتخابات کے تیسرے مرحلے کےلئے ووٹنگ سے قبل انتخابی تشہیرزوروشور سے جاری ہے۔ اسی درمیان وزیراعظم نریندرمودی نے اپنے آبائی ریاست گجرات میں تشہیری مہم چلائی۔ نریندرمودی نےگجرات کے پاٹن ضلع میں عوامی جلسےکوخطاب کرتے ہوئےکہا کہ جب ابھینندن کوپاکستان میں پکڑلیا گیا تھا تومیں نے ان سے (پاکستان) کہا ‘اگرہمارے پائلٹ کوکچھ بھی ہوا توہم تمہیں نہیں چھوڑیں گے’۔انہوں نے کہا کہ ایسا توپ تیارہے کہ نڑابیٹ سے گولا داغوتوپاکستان جاکرپھوٹے۔ انہوں نے کہا کہ 1985 کے بعد کانگریس نے ایک توپ نہیں بنائی۔ ہم نے ٹینک بنائی، ابھی امیٹھی میں اے کے47 کے بھی جدید رائفل بنانے کا کام شروع کیا۔ جل تھل اورخلا میں فوج کوہم نے مضبوطی دی۔وزیراعظم نریندرمودی نے کہا کہ میرے آبائی ریاست کے لوگوں کا فرض ہے کہ ‘دھرتی کے پتر’ (گجرات کے بیٹے) کی دیکھ بھال کریں۔ گجرات میں سبھی 26 سیٹیں مجھے دیجئے، میری حکومت اقتدار میں واپس آئے گی، لیکن اگرگجرات نے بی جے پی کو26 سیٹیں نہیں دیں تو23 مئی کوٹی وی پرچرچا ہوگی کہ ایسا کیوں ہوا’۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ اس چائے والے نے ہندوستان کو 11 ویں نمبرسے چھٹے نمبرپرلا دیا۔ ارجنٹینا میں جی 20 کی سمٹ تھی، اس میں ایک میٹنگ تھی روس، چین اور ہندوستان کی۔ دوسری میٹنگ تھی امریکہ، جاپان اورہندوستان کی۔ لیکن ان سبھی میٹنگ میں خاص بات یہ تھی کہ ان میں ہندوستان شامل تھا۔