ایشین میل نیوز ڈیسک
سرینگر:حریت کانفرنس (گ) چیئرمین سید علی شاہ گیلانی، حریت کانفرنس (ع) چیئرمےن میرواعظ محمد عمر فاروق اور جموں کشمیر لبرےشن فرنٹ کے
محبوس چیئرمین محمد یاسین ملک پر مبنی مشترکہ مزاحمتی قیادت کی قیادت کی کال پر آج سرینگر ۔بڈگام اور گاندر بل اضلاع میں ہڑتال کی جارہی ہے ۔
ہڑتال کے نتیجے میں شہر ودیہات میں ہر طرح کے دکانات ،کاروباری ادارے ،تجارتی مراکز اور تعلیمی ادارے بند ہیں جبکہ سڑکوں سے پبلک ٹرانسپورٹ غائب ہے۔
ہڑتال کے دوران تینوں اضلاع میں ہر طرح کی دکانات ۔کاروباری ادارے اور تجارتی مراکز بند ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ سڑکوں سے غائب ہے ۔عام تعطیل کے باعث تعلیمی ادارے اور سرکاری دفاتر تینوں اضلاع میں بند رہے۔
ادھر پولنگ کے سلسلے میں سیکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ وسطی کشمیر کے تین اضلاع سرینگر ،بڈگام اور گاندربل میں انٹر نیٹ خدمات منقطع کردی گئیں جبکہ ریل سروس کو بھی احتیاطی اقدامات کے تحت معطل ررکھا گیا ۔