ہفتہ, جنوری ۲۵, ۲۰۲۵
2.6 C
Srinagar

کم جونگ کے ساتھ تیسری ملاقات ممکن: ٹرمپ

واشنگٹن، 12 اپریل :  امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کے ساتھ تیسری ملاقات کےامکان کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر ٹرمپ نے جمعرات کو وہائٹ ہاؤس میں جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان کے ساتھ دو طرفہ ملاقات سے پہلے صحافیوں سے یہ بات کہی۔
وہائٹ ہاؤس کی جانب سے موصولہ معلومات کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما سے تیسری ملاقات کے امکان پرپوچھے گئے سوال کے جواب میں امریکی صدر نے کہا کہ "یہ ممکن ہو سکتا ہے، تیسری ملاقات ہو سکتی ہے جو کہ ایک پروسس کے تحت ہوگی۔ یہ جلد بازی کا معاملہ نہیں ہے، میں نے یہ کبھی نہیں کہا کہ یہ ہو گی۔ مجھے سربراہی اجلاس کے دوران اچھا لگا اور میرا خیال ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کے ساتھ بات چیت بہتر رہی ہے”۔
امریکی صدر نے مسٹر کم جونگ اور جنوبی کوریا کے صدر کے ساتھ سہ فریقی سربراہی اجلاس کے امکان سے بھی انکار نہیں کیا۔
واضح رہے کہ ویت نام کے ہنوئی میں فروری میں امریکی صدر ٹرمپ اور شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کے درمیان دوسری ملاقات میں کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکا تھا۔ اجلاس میں دونوں رہنماؤں نے ترک جوہری اسلحہ اور معیشت کو بہتر کرنے کے لئے کئی اقدامات پر بات چیت کی تھی۔
ژنہوا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img