اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
9.6 C
Srinagar

پہلے مرحلے میں مغربی بنگال اور تریپورہ میں سب سے زیادہ 81 فیصد ووٹنگ

ایشین میل نیوز ڈیسک

نئی دہلی، لوک سبھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج مجموعی طور سے پرامن ووٹنگ ہوئی اور تریپورہ  میں سب سے زیادہ  8ء81 فیصد اور مغربی بنگال میں 81 فیصد ووٹنگ ہوئی۔


اسسٹنٹ الیکشن کمشنر امیش سنہا  نے آج یہاں نامہ نگاروں کی کانفرنس میں بتایا کہ  17ویں  لوک سبھا کے پہلے مرحلے کے انتخابات میں 18 ریاستوں  اور دو مرکز کے زیر اقتدار ریاستوں کی 91 سیٹوں  کے لئے ووٹ ڈالے گئے  اور جموں وکشمیر سمیت سبھی علاقوں میں  ووٹنگ کل  ملاکر پرامن رہی۔

انہوں نے کہا کہ  کہیں سے کسی بھی طرح کی بڑی  ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے اور ووٹروں میں ووٹنگ کے تئیں زبردست جوش وخروش دیکھنے کو ملا۔

مسٹر امیش سنہا نے کہا کہ  کمیشن کو سبھی سیٹوں سے شام پانچ بجے تک کے حق رائے دہی کے اعدادوشمار حاصل ہوئے ہیں۔ تازہ اطلاعات کے مطابق ابھی بھی کچھ پولنگ بوتھوں پرووٹنگ ہورہی تھی۔  تریپورہ  کی ایک سیٹ کے لئے 8ء81 فیصدی،  مغربی بنگال کی دو سیٹوں کے لئے 81،  جموں وکشمیر کی دو سیٹوں کے لئے 49ء54، آندھرا پردیش  کی 25 سیٹوں کے لئے 67ء70،  چھتیس گڑھ  کی ایک سیٹ کےلئے  56،  انڈمان ونکوبار کی ایک سیٹ کے لئے 67ء70،  تلنگانہ کی 17 سیٹوں کے لئے 60،  اتراکھنڈ کی پانچ سیٹوں کے لئے 85ء57، سکم کی ایک سیٹ کے لے 69،  میزورم  کی ایک سیٹ کے لئے 60،  ناگالینڈ کی ایک سیٹ کے لئے 2ء78،  آسام کی پانچ سیٹوں کے لے  68،  اترپردیش کی 8 سیٹوں کے لئے 69ء63، اڈیشہ کی چار سیٹوں کے لئے 68،  مہاراشٹر کی سات سیٹوں کے لئے 56، میگھالیہ کی دو سیٹوں کے لئے 16ء67،  لکشدیپ کی ایک سیٹ کے لئے 66 اور بہار کی چا سیٹوں کے لئے 50 فیصدی ووٹ ڈالے گئے۔
انہوں نے کہا کہ  پہلے مرحلے کے انتخابات  میں اب تک ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے 570 معاملے سامنے آئے۔ آندھرا پردیش میں6، اروناچل پردیش میں 5، بہار میں ایک،  منی پور میں ایک اورمغربی بنگال میں ایک الیکٹرونک مشین میں خرابی کی شکایت ملی۔

Popular Categories

spot_imgspot_img