منگل, جولائی ۱, ۲۰۲۵
29.7 C
Srinagar

ہائی وے پابندی کے خلاف عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کا احتجاج

سری نگر/نیشنل کانفرنس کے لیڈران و کارکنان نے پارٹی نائب صدر عمر عبداللہ کی قیادت میں بدھ کے روز قومی شاہراہ کو سول ٹریفک کے لئے ہفتے میں دو دن بند رکھنے کے سرکاری حکم نامے کے خلاف پانتھہ چوک میں قومی شاہراہ پراحتجاجی مارچ کیا۔عمر عبداللہ کی قیادت میں نیشنل کانفرنس کے درجنوں لیڈراں و کارکنان نے شاہراہ پر دھرنا دیا اور اس حکم نامے کے خلاف جم کی نعرہ بازی کی۔
سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے ایک پلے کارڑ اٹھا رکھا تھا جس پر ‘قومی شاہراہ پر پابندی۔۔۔ ناقابل قبول ہے’ کا نعرہ لکھا تھا۔
احتجاجی ‘مودی کی گنڈہ گردی نہیں چلےگی، نہیں چلے گی، حکم نامے کو واپس لو واپس لو، جس کشمیر کو خون سے سینچا وہ کشمیر ہمارا ہے’ کے نعرے لگارہے تھے۔
عمر عبداللہ نے اس موقع پر نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا ‘جس دن سے یہ تغلقی فرمان جاری ہوا ہے ہم اس دن سے مطالبہ کرتے آئے ہیں کہ اس حکم نامے کو واپس لیا جائے۔ اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ فوج نے خود کہا ہے کہ وہ اس پابندی کو نہیں چاہتی۔ فوج کہتی ہے کہ ان کی طرف سے ہائی وے پر پابندی کا مطالبہ نہیں کیا گیا’۔
انہوں نے کہا ‘سابق فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ یہ بیوقوفانہ فیصلہ ہے۔ اس احتجاج کا مقصد حکومت کو یہ کہنا ہے کہ اپنے حکم نامے کو واپس لے لیجئے اور لوگوں کو ہائی وے پر چلنے کی کھلی آزادی دی جائے’۔

Popular Categories

spot_imgspot_img