اتوار, جنوری ۲۶, ۲۰۲۵
-3 C
Srinagar

اسرائیل:گینٹز کا اگلی حکومت بنانے کا دعوی

یروشلم، 10 اپریل :   اسرائیل کے پارلیمانی انتخابات میں وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو کے اہم حریف بینی گینٹز نے منگل کی شب جیت کا اعلان کیا۔
اس موقع پر مسٹر گینٹز نے اسرائیل کو متحد کرنے اور ’ سبھی کا وزیر اعظم‘ ہونے کا عہد کیا۔ مسٹر گینٹز نے تل ابیب میں اپنی نو تشکیل شدہ سینٹرسٹ پارٹی بلیو اینڈ وائٹ کے ہیڈ کوارٹر میں کہا’’یہ اسرائیل کے لئے ایک تاریخی دن ہے‘‘۔ اس دوران سینکڑوں حامی’اگلا وزیر اعظم آرہاہے‘ کا نعرے لگارہے تھے‘۔
انہوں نے کہا’’ میں سبھی کا وزیر اعظم بنوں گا نہ کہ صرف ان لوگوں کے لئے نہیں جنہوں نے مجھے ووٹ دیا۔ ہم سب کو یہ سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم ایک ساتھ کس طرح کام کر سکتے ہیں، کس طرح ہم سبھی کو بحث کے مرکز میں لا سکتے ہیں‘‘۔
فوج کے سابق سربراہ اور سیاست کے نئے کھلاڑی مسٹر گینٹز نے کہا کہ اسرائیل کی طویل عرصہ سے خدمت کر رہے نااہل وزیر اعظم کو کرسی چھوڑنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اسرائیل میں اگلی حکومت بنانے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ’’ہم اسرائیل کی ان کی خدمات کے لئے بنجامن نیتن یاہو کا شکریہ ادا کرنا چاہتے ہیں‘‘۔
انہوں نے کہا ووٹروں کی خواہش کا احترام کیا جانا چاہئے۔
اسرائیل کے تین اہم ٹی وی نیوز چینلز پر انتخابات کے بعد سروے کے نتائج میں تضاد دکھایا گیا ایک سروے کےنتیجہ میں مسٹر گینٹزکی بلیو اینڈ وائٹ پارٹی کو شاندار فتح کا اشارہ کیا جارہاہے جبکہ دو دیگر میں ٹائی دکھایا گیا۔
مسٹر گینٹز اور مسٹر نیتن یاہو دونوں نے پارلیمانی انتخابات میں فتح کے دعوے کئے تھے۔
سرکاری نتائج کا اعلان بدھ کی صبح ہونے کی امید ہے۔
ژنہوا

 

Popular Categories

spot_imgspot_img