جمعرات, جنوری ۲۳, ۲۰۲۵
0.9 C
Srinagar

مبینہ فنڈنگ کیس: این آئی اے کے سامنے میر واعظ پیش

نئی دہلی، مزاحمتی پسند لیڈر اور حریت کانفرنس کے سربراہ میر واعظ عمر فاروق سوموار کو مبینہ فنڈنگ کیس کے سلسلے میں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے سامنے پیش ہوئے۔ پوچھ گچھ کے لئے قومی دار الحکومت آمد پر ان کو جانچ ایجنسی کی طرف سے مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی جس کا انہوں نے مطالبہ کیا تھا۔

دیگر مزاحمتی پسند لیڈر عبد الغنی بھٹ، بلال لون اور مولانا عباس انصاری بھی ان کے ہمراہ ہیں۔ ریاستی حکومت نے حال ہی میں میر واعظ سمیت متعدد دیگر مزاحمتی پسند لیڈروں کی سکیورٹی واپس لے لی تھی۔ ذرائع کے مطابق فروری میں جانچ ایجنسی کو موصول ہونے والے خط کے بارے میں ان سے پوچھ گچھ کی جاسکتی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے مبینہ طورپر لشکر طیبہ کے کارکن کو کچھ فنڈ فراہم کیا تھا۔ اس سے قبل 2017 میں جانچ ایجنسی نے شاہد الاسلام کو گرفتار کیا تھا جو میر واعظ عمر فاروق کے کا معتمد تھا۔

خبر رساں ادارے یواین آئی کے مطابق اس نے یہ قبول کیا تھا کہ اس نے عمر فاروق کے حکم پر ہی لشکر طیبہ کے کارکن کو پیسہ دیا تھا۔ این آئی اے نے میر واعظ کو پوچھ گچھ کے لئے دوبار سمن جاری کرچکی ہے اور تیسری بار سمن جاری ہونے پر وہ این آئی اے کے سامنے پیش ہوئے۔یاد رہے کہ میر واعظ سوموار کی علی الصبح این آئی اے کے سامنے پیش ہونے کےلئے نئی دہلی روانہ ہوئے تھے۔ دہلی پہنچتے ہی میر واعظ نے سماجی رابط ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ نئی دہلی میں این آئی اے کے سامنے پیش ہورہے ہیں لہٰذا کشمیری عوام امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھیں ۔

رپورٹس کے مطابق نئی دہلی میں این آئی اے کے ہیڈ کواٹر پر میر واعظ عمر فاروق دیگر مزاحمتی پسند لیڈران کے ہمراہ صبح ساڑھے دس پہنچے اور اُن سے این آئی اے نے پورے دن یعنی مسلسل 9گھنٹے تک پوچھ تاچھ کی ۔میر واعظ عمر فاروق نئی دہلی میں ہنوز موجود ہے اور غالباً اُن سے کل دوبارہ پوچھ تاچھ کی جائیگی ۔میر واعظ عمر فاروق ساڑھے10بجے سے لیکر شام 8بجے تک این آئی اے ہیڈ کواٹر میں موجود رہے ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img