اتوار, جنوری ۱۹, ۲۰۲۵
7.8 C
Srinagar

گورنر نے ایس ایم وی ڈی یو کی 29 ویں ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کی صدارت کی

جموں-گورنر ستیہ پال ملک جو شری ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی کے چانسلر بھی ہیں ، نے آج یہاں راج بھون میں یونیورسٹی کی 29 ویں ایگزیکٹو کونسل میٹنگ کی صدارت کی ۔ گورنر نے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر سنجیو جین کو دُنیا کی بہترین یونیورسٹیوں میں بہتر کارکردگی دکھانے کیلئے مبارکباد دی ۔ اس یونیورسٹی نے ہندوستانی منتخب تعلیمی اداروں میں 18 ویں رینک حاصل کی ہے ۔ انہیں بتایا گیا کہ اس سلسلے میں سرکاری طور ستمبر کے مہینے میں اعلان کیا جائے گا ۔ گورنر نے یونیورسٹی میں سکل ڈیولپمنٹ اور ڈیجٹل اقدامات کو فروغ دینے کیلئے یونیورسٹی حکام کی ستایش کی ۔ انہوں نے ایس ایم وی ڈی یو ۔ ٹی بی آئی سی کے ذریعے پہلی ٹیکنالوجی بزنس انکیو ویٹر کو متعارف کرنے کی اہمیت پر زور دیا ۔ چانسلر نے ٹی بی آئی سی کی بدولت فیکلٹی اوعر طلاب کی شمولیت پر بھی زور دیا ۔ گورنر نے یونیورسٹی میں جاری کمیونٹی ریسرچ پروگرام میں خاصی دلچسپی کا مظاہرہ کیا ۔ یونیورسٹی کے بنیادی ڈھانچے کو ترقی دینے اور یونیورسٹی انتظامیہ کی بہتر کاوشوں کا جائیزہ لیتے ہوئے گورنر نے کیمپس اور شری ماتا ویشنو دیوی شرائین علاقے کی سلامتی اور بھونچال سے متعلق آڈٹ پر زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ یونیورسٹی کی اہم عمارات جن میں ہسپتال اور سکول شامل ہیں بھونچال کا مقابلہ کرنے کے قابل بنائی جانی چاہئیں اور ان تمام عمارات کا آڈت بھی عمل میں لائیا جانا چاہئیے ۔ گورنر نے ویدک فلاسفی میں دلچسپی رکھنے والوں کیلئے ویدک منتراز کے کورس کو متعارف کرنے کی صلاح دی ۔ انہوں نے وائس چانسلر کو یونیورسٹی میں طلبا کیلئے سالانی فُٹ بال چیمپین شپ و دیگر کھیل کود کے پروگرام منعقد کرنے کی صلاح دی ۔ گورنر کو بتایا گیا کہ یونیورسٹی میں مرحلہ وار طریقے پر ای آر پی شروع کرنے کے اقدامات کئے جا رہے ہیں اور اب داخلے کا نظام آن لائین کیا جائے گا ۔ ایگزیکٹو کونسل نے اساتذہ کی تقرری کیلئے یو جی سی کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر عمل کرنے کی ہدایت دی ۔ کونسل نے یونیورسٹی سے جُڑے کئی دیگر امور کو بھی منظوری دی ۔ ایگزیکٹو کونسل میٹنگ میں آئی آئی ٹی کھرگ پور کے سابق ڈائریکٹر پروفیسر کے ایل چوپڑہ ، گورنر کے پرنسپل سیکرٹری امنگ نرولہ ، یونیورسٹی آف جموں کے وائس چانسلر پروفیسر منوج دھر ، شری ماتا ویشنو دیوی شرائین بورڈ کے سی ای او سمرن دیپ سنگھ ، ڈین فیکلٹی آف منیجمنٹ پروفیسر ڈی مکھو پدھیائے ، ڈین فیکلٹی آف انجینئرنگ پروفیسر اسوا راما مورتی متھو سامی ، ڈین آف سٹو ڈنٹ ویلفئیر ڈاکٹر جُگل کھجوریہ اور یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر وی کے بٹ نے بھی شرکت کی ۔

Popular Categories

spot_imgspot_img