باغ مہتاب سرینگرمیں ناصاف پانی کی سپلائی،علاقہ مکین برہم

باغ مہتاب سرینگرمیں ناصاف پانی کی سپلائی،علاقہ مکین برہم

سرینگر:  باغ مہتاب سرینگر کے رہائشیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے سے اُنہیں نا صاف پانی کی سپلائی فراہم کی جارہی ہے ،جسکی وجہ سے نہ صرف اُنہیں ذہنی کوفت کا سامنا ہے بلکہ وہ مختلف امراض کے شکار بھی ہورہے ہیں ۔

مقامی لوگوں نے بتایا کہ پانی اس قدر ناصاف یا گندہ ہے کہ اُسے زیر استعمال نہیں لایا جاسکتا ہے ،پینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا ۔ان کا کہناتھا کہ ایسا لگتا ہے کہ پانی کی سپلائی بغیر فلٹریشن کی جاتی ہے ۔

باغ مہتاب کے شہریوں نے ایشین میل کو فون پر بتایا کہ علاقے کو دودھ گنگا واٹر سپلائی اسکیم سے پانی کی سپلائی کی جاتی ہے ،لیکن گذشتہ ایک ہفتے مسلسل ناصاف پانی کی سپلائی جاتی ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ معاملہ اُنہوں نے کئی مرتبہ اعلیٰ احکام کی نوٹس میں لایا ،لیکن ابھی تک علاقے کے باشند گان کو کوئی راحت نہیں دی گئی اور نہ ہی صاف کی پانی کی سپلائی بحال کردی گئی۔

مقامی باشندگان نے مطالبہ کیا ہے کہ پینے کےلئے صاف پانی کی سپلائی کو یقینی بنایا جائے ،بصورت دیگر وہ سڑکوں پر آنے کےلئے مجبور ہوجائیں گے۔انہوں نے محکمہ آب رسانی فوری طور پر معاملے کا سنجیدہ نوٹس لے ،کیونکہ پانی جیسے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا حکومت اور حکام کی ذمہ داری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.