مودی دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ۔19 ویکسینیشن مہم کا آج آغاز کریں گے

مودی دنیا کی سب سے بڑی کووڈ ۔19 ویکسینیشن مہم کا آج آغاز کریں گے

نئی دہلی،  وزیر اعظم نریندر مودی دنیا کے سب سے بڑے کووڈ ۔19 ویکسینیشن پروگرام کی شروعات کرنے جارہے ہیں۔
مسٹر مودی سنیچرکی صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ اس کی شروعات کریں گے۔
اس موقع پرتمام ریاستوں اور مرکز کے زیرانتظام علاقوں کے 3006 ویکسینیشن مراکز ویڈیو کانفرنسنگ کے ساتھ جڑیں گے۔ ویکسینیشن کے پہلے روز ہر سنٹر میں تقریبا 100 افراد کو ٹیکے لگائےجائیں گے۔
پروگرام کے تحت ہیلتھ ورکر جیسے ترجیحی گروپوں کو پہلے ٹیکے لگائے جائیں گے ، سرکاری اورنجی شعبے میں انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈویلپمنٹ اسکیم کے تحت کام کرنے والے ہیلتھ ورکرز (آنگن واڑی ورکرز) کو پہلے مرحلے میں ٹیکے لگائے جائیں گے ۔ کوروناس وبا ویکسین رول آؤٹ اورکوون سافٹ ویئر سے متعلق معلومات فراہم کرنے کے لئے ہفتے کے 24 گھنٹے کال سینٹر-1075 بھی قائم کیا گیا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.