ضلع اودھم پور کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بنجیت کور، آٹو چلا کر علیل والد کا ہاتھ بٹاتی ہیں

ضلع اودھم پور کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بنجیت کور، آٹو چلا کر علیل والد کا ہاتھ بٹاتی ہیں

جموں، جموں وکشمیر کے ضلع اودھم پور سے تعلق رکھنے والی ایک 21 سالہ طالبہ نے آٹو رکشا چلا کر اپنے علیل والد کا بٹانا شروع کیا ہے بلکہ ضلع کی پہلی خاتون آٹو ڈرائیور بننے کا اعزاز بھی حاصل کیا ہے۔

ضلع اودھم پور کے ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھنے والی بنجیت کور آٹو چلا کر گھر کی آمدنی بھی بڑھا رہی ہیں اور شام کے وقت پڑھائی کرکے بی کام کی ڈگری بھی کر رہی ہیں۔

بنجیت کور کا کہنا ہے کہ جب کورونا کے پیش نظر نافذ لاک ڈاؤن کے باعث میرے والد، جو ایک نجی اسکول کی گاڑی چلاتے ہیں، بے روزگار ہوگئے تو میں نے آٹو چلا کر گھر میں روزی روٹی کا بند وبست کرنا شروع کیا

Leave a Reply

Your email address will not be published.