منجمد ڈل جھیل پر چلنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:ضلع کمشنر سرینگر

منجمد ڈل جھیل پر چلنا خطرناک ثابت ہوسکتا ہے:ضلع کمشنر سرینگر
سرینگر//حکام نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ جمے ہوئے آبی ذخائر ،خصوصاً ڈل جھیل پر چلنے سے پرہیز کریں بصورت دیگر یہ خطر ناک ثابت ہوسکتا ہے۔
ضلع کمشنر سرینگر ڈاکٹر شاہداقبال چودھری نے کہا کہ اس سلسلے میں متعلقہ محکمہ کے اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو اس طرح کا خطرہ مول لینے سے باز رکھا جاسکے۔
چودھری نے ایک ٹویٹ میں کہا”منجمدڈل جھیل پر چلنا خطرناک ہے، بمہربانی ایسا نہ کریں۔ایس ڈی آر ایف ٹیموں کو آپکی حفاظت کیلئے تعینات کیا گیا ہے“۔
قابل ذکر ہے کہ وادی میں سردی کا25سالہ ریکارڈ اُس وقت ٹوٹ گیا جب گذشتہ رات کے دوران سرینگر کا کم سے کم درجہ حرارت منفی8.4ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیا گیا۔
اس صورتحال کے نتیجے میں ڈل جھیل سمیت سبھی آبی ذخائر منجمد ہوئے ہیں۔ وادی کے سبھی اضلاع سے بھی شدید سردی کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں جہاں جمے ہوئے برف پر چلنا پھرنا بھی مشکل ہورہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published.