بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل واشنگٹن کے 13 میٹرو اسٹیشن بند

واشنگٹن / امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن کے میٹرو حکام نے نو منتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے قبل 13 میٹرواسٹیشن بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹریفک انتظامیہ نے یہاں جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 جنوری سے 21 جنوری تک 13 میٹرو اسٹیشن بند رہیں گے اور ٹرین سروس مخصوص طے شدہ اوقات کے مطابق جاری رہے گی ۔
اس کے علاوہ 26 بس روٹس کے آس پاس کے سکیورٹی دائرے کو بھی بڑھایا جائے گا

Leave a Reply

Your email address will not be published.