سرینگر،:سرینگر کے رعناواری علاقے سے تعلق رکھنے والا 35 سالہ نوجوان اتوار کی شام اپنے گھر میں کرنٹ لگنے سے شدید زخمی ہونے کے بعد پیر کے روز اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گیا۔
ایک سرکاری عہدیدار نے خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ مذکورہ شخص اپنے گھر میں گھریلو کام انجام دے رہا تھا کہ اسی دوران اسے بجلی کا شدید جھٹکا لگا۔
انہیں فوری طور پر نازک حالت میں ایس ایم ایچ ایس اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا، جہاں وہ زیرِ علاج رہے۔ تاہم ڈاکٹروں کی مسلسل کوششوں کے باوجود وہ پیر کی صبح دم توڑ گئے۔
متوفی کی شناخت آصف احمد میر ولد فیاض احمد میر ساکن رعناواری کے طور پر ہوئی ہے۔
دریں اثنا، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ —(کے این او)





