منگل, جون 23, 2026
28.5 C
Srinagar

جموں و کشمیر میں امن اور ہم آہنگی برقرار رہنی چاہیے: ایل جی سنہا کی کھیربھوانی مندر میں دعا

گاندربل،: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے پیر کے روز گاندربل کے تلہ مولہ علاقے میں واقع کھیربھوانی مندر میں حاضری دے کر دعا کی اور کہا کہ جموں و کشمیر میں امن اور ہم آہنگی کا ماحول برقرار رہنا چاہیے۔

لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سب نے دعا کی ہے کہ جموں و کشمیر میں امن اور بھائی چارہ قائم رہے اور ماتا کھیربھوانی کی برکتیں سب پر نازل ہوں۔

انہوں نے کھیربھوانی میلے کے پُرامن اور منظم انعقاد کے لیے کیے گئے انتظامات کو سراہتے ہوئے کہا، ’’میں ان تمام افراد اور اداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جنہوں نے عقیدت مندوں کی سہولت کے لیے بہترین انتظامات کیے ہیں۔‘‘

منوج سنہا نے کہا کہ عقیدت مند کئی دہائیوں سے دیوی کی برکت حاصل کرنے اور سالانہ میلے میں شرکت کے لیے اس مقدس مقام کا رخ کرتے آرہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ میلہ مذہبی اور ثقافتی اعتبار سے بے حد اہمیت کا حامل ہے۔ —(کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img