برازیل میں کورونا سے ایک دن میں 1110 افراد ہلاک

برازیل میں کورونا سے ایک دن میں 1110 افراد ہلاک

ریو ڈی جنیرو / جنوبی امریکی ملک برازیل میں عالمی وبا کووڈ ۔19 کے قہر کی وجہ سے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1110 افراد کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد 204،690 ہوگئی ہے۔
وزارت صحت کے مطابق اس دوران ملک میں کورونا کے 64،025 نئے کیس درج ہوئے جس کے بعد کورونا متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر 81،95،637 ہوگئی ہے۔
برازیل کے ساؤ پالو اسٹیٹ میں سب سے زیادہ کورونا کیسز ہیں یہاں اب تک 1،561،844 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ 48،662 مریضوں کی موت ہوئی ہے۔ برازیل دسمبر کے آغاز سے ہی کرونا وائرس کی دوسری لہر کا سامنا کررہا ہے اور گزشتہ کچھ دنوں میں نئے کیسز میں اضافے کی وجہ سے طبی خدمات پربھی دباؤ بڑھا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published.