ٹرمپ کے خلاف ایوان نمائندگان میں دوسری مرتبہ مواخذے کی تحریک منظور

واشنگٹن ، واشنگٹن میں کانگریس بلڈنگ کیپیٹل ہل پرحالیہ رونما ہوئے تشدد کے لئےاکسانے کے الزام میں امریکی ایوان نمائندگان نے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف پیش کی گئی دوسری تاریخی مواخذے کی تحریک کو منظوری دے دی۔
ڈونلڈ ٹرمپ امریکی جمہوریت کی تاریخ میں ایک ہی مدتِ کار میں دو بار مواخذے کا سامنا کرنے والے امریکہ کے پہلے صدر بن گئے ہیں۔ ایوان نمائندگان میں197 کے بنسبت232 ووٹوں سے مواخذے کی تحریک منظورہوگئی،جس میں ریپکن پارٹی کے دس اراکین پارلیمان نے بھی مواخذے کی حمایت میں ووٹ دیا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف سینیٹ بھی اگرمواخذے کی تحریک منظوری ہو جاتی ہے تو وہ کبھی بھی وائٹ ہاؤس میں صدر کا عہدہ نہیں سنبھالنے سکیں گے اور 2024 میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔
اس سے قبل گذشتہ سال دسمبر میں بھی مسٹر ٹرمپ پر صدارتی انتخابات میں جیت حاصل کرنے والے جو بائیڈن کے بیٹے کے خلاف یوکرین پر دباؤ بنانے کے معاملے میں مواخذے کی منظوری دے دی تھی ، تاہم سینیٹ میں یہ مواخذہ مسترد ہو گیا تھا کیوں کہ وہاں ریپبلکن پارٹی اکثریت میں تھی

Leave a Reply

Your email address will not be published.