شاہ، جاوڈیکر اور نقوی نے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا

شاہ، جاوڈیکر اور نقوی نے سوامی وویکانند کے یوم پیدائش پر انہیں سلام کیا

نئی دہلی، مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ، اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاؤڈیکر اور اقلیتی امور کے وزیر مختار عباس نقوی نے منگل کے روز سوامی وویکانند کی یوم پیدائش پر انہیں سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترقی پسند اور متاثر کن نظریات کو اختیار کرکے ملک کے نوجوان ہندوستان کو ایک بار پھر عالمی بلندی پر پہنچا سکتے ہیں۔
سوامی وویکانند کی پیدائش 12 جنوری 1863 کو کلکتہ (اب کلکتہ) میں ہوئی تھی۔ ان کے یوم پیدائش کو قومی نوجوانوں کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔
مسٹر شاہ نے سوامی ویویکانند کی یوم پیدائش پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ’’ہندوستان کے علم، ثقافت اور فلسفہ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے والے سوامی ویویکانند جی کے یوم پیدائش کے موقع پر انہیں سلام اور وطن عزیز کو ’یوتھ ڈے‘ (نوجوانوں کے دن) کی مبارکباد۔ ملک کے نوجوان ترقی پسند اور متاثر کن خیالات کو اختیار کرکے ہندوستان کو دوبارہ عالمی بلندی پر لے جاسکتے ہیں‘‘۔
مسٹر جاوڈیکر نے ٹویٹ کیا ’’سوامی جی نوجوانوں کے لئے ترقی اور متحرک ہونے کی علامت تھے۔ سوامی جی کی زندگی اور نظریات پوری دنیا خصوصاً ہماری قوم کے نوجوانوں کے لئے سب سے بڑی تحریک ہیں۔ ہم سب کے لئے باعث تحریک سوامی وویکانند کے یوم پیدائش یعنی قومی نوجوانوں کے دن پر تمام اہل وطن کو مبارکباد‘‘۔
جاری

 

Leave a Reply

Your email address will not be published.