لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تنائو کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

لوگ سوشل میڈیا پر فرقہ ورانہ تنائو کا سبب بننے والا مواد مشتہر نہ کریں: جموں پولیس

جموں، / جموں پولیس نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تنائو کا موجب بننے والا مواد مشتہر کرنے سے احتراز کرنے کی اپیل کی ہے۔
پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا: ‘لوگوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ سوشل میڈیا یا دوسرے کسی بھی پلیٹ فارم پر ایسی ویڈیو، آڈیو یا تصویر مشتہر نہ کریں جس سے فرقہ وارانہ تنائو بھڑکنے کا اندیشہ ہو’۔

انہوں نے کہا کہ پولیس سوشل میڈیا سائٹس پر مسلسل نظر رکھی ہوئی ہے اور ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی جو ایسا کرنے کے مرتکب پائے جائیں گے۔

موصوف نے لوگوں سے افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘لوگوں سے گذارش ہے کہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور اگر وہ کسی کو بھی سوشل میڈیا پر فرقہ وارانہ تنائو بھڑکانے کا موجب بننے والا مواد اپ لوڈ کرتے ہوئے دیکھیں تو وہ پولیس کو فوراً مطلع کریں’۔

دریں اثنا بٹھنڈی کی سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر پولیس نے مقامی لوگوں کے ساتھ ایک خصوصی میٹنگ کی۔پولیس ترجمان نے کہا کہ علاقے میں حالات نارمل ہیں اور لوگوں کو افواہوں پر کان نہ دھرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
یو این آئی

Leave a Reply

Your email address will not be published.