سرینگر سرینگر کے مضافاتی علاقہ ایچ ایم ٹی میں جمعرات کو دن دھاڑے جنگجوﺅں نے فوج کی ایک پارٹی پر فائرنگ کی جسکے نتیجے میں2اہلکار زخمی ہوئے ۔خبر رساں ادارے جی این ایس کے مطابق جمعرات کو بعد دوپہر ایچ ایم ٹی علاقے میں مسلح جنگجو نمودار ہوئے ،جنہوں نے فوج پر فائرنگ کی جس میں دو اہلکار زخمی ہوئے ۔
پولیس ایک افسر نے بتایا کہ دونوں زخمی اہلکاروں کو فوجی اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا ۔پورے علاقے کی ناکہ بندی کرکے حملہ آﺅروں کی تلاش شروع کردی ۔مزید تفصیلات کا انتظار ہے ۔
