جموں /ڈاکٹر سجن سنگھ یادو 1995 بیچ کے آئی اے ایس افسرنے بدھ کو سول سکریٹریٹ جموں میں جموں و کشمیر کے چیف سکریٹری کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کی جانب سے ان کی تقرری عمل میں لائی گئی ہے۔
عہدہ سنبھالنے پر سینئر انتظامی سکریٹریوں اور دیگر افسران نے ان کا استقبال کیا۔ ڈاکٹر یادو کو انتظامی امور، مالیاتی نظم و نسق، صحت، غذائیت اور ترقیاتی پالیسی کے شعبوں میں تین دہائیوں سے زیادہ کا تجربہ حاصل ہے۔ ان کی تقرری کو جموں و کشمیر کے انتظامی نظام میں اہم تبدیلی قرار دیا جا رہا ہے۔





