جموں:۔ جموں کے نوآباد علاقے میں پولیس نے اے سی کی تانبے کی تار چوری کے معاملے کو حل کرتے ہوئے تقریباً 80 کلو گرام چوری شدہ تار برآمد کرلی ہے۔ اس سلسلے میں اڑیسہ کے رہائشی ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 16 نومبر کو چوری کی شکایت پر نوآباد پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر نمبر 235/2026 درج کی گئی تھی۔ معاملے کی تحقیقات کے لیے پی ایس آئی ستیش کمار کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی، جس نے ایس ایچ او نوآباد انسپکٹر وکاس ہنس کی نگرانی میں کارروائی کرتے ہوئے کرشنا نگر جموں میں مقیم جیتو گوڈا ولد سنتوش گوڈا کو حراست میں لیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ پوچھ گچھ کے دوران ملزم نے چوری میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا، جس کے بعد اس کی نشاندہی پر تقریباً 80 کلو گرام تانبے کی تار برآمد کی گئی۔ پولیس نے بتایا کہ معاملے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔





