کٹھوعہ، 16 نومبر: پٹھانکوٹ-کٹھوعہ روڈ پر بندوق کی نوک پر مہندرا XUV500 گاڑی چھیننے کے واقعے کے بعد پولیس کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ جموں و کشمیر میں داخل ہونے والے راستوں پر سکیورٹی مزید سخت کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق، نامعلوم مسلح افراد نے پٹھانکوٹ کے ڈاؤن ٹاؤن علاقے میں سفید رنگ کی مہندرا XUV500 W10 گاڑی کو روکا اور مبینہ طور پر بندوق کی نوک پر لوٹ مار کرنے کے بعد گاڑی لے کر فرار ہوگئے۔
چوری ہونے والی ایس یو وی گاڑی کا رجسٹریشن نمبر PB35AA-9902 بتایا گیا ہے۔
واقعے کے بعد پولیس نے الرٹ جاری کرتے ہوئے پٹھانکوٹ کو کٹھوعہ اور ملحقہ علاقوں سے ملانے والے راستوں پر چیکنگ مزید سخت کر دی ہے۔ پولیس کی جانب سے گاڑی کا سراغ لگانے اور واردات میں ملوث افراد کی شناخت کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
[کے این ٹی]





