واشنگٹن: امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو کہا کہ امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے ایران پر کوئی حملہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ ‘تعمیری بات چیت’ جاری ہے۔

مسٹر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ایران اقتصادی اور فوجی طور پر ‘بہت خراب حالت’ میں ہے اور اس کے خلاف ناکہ بندی پوری طرح مؤثر رہے گی۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز سے ریکارڈ مقدار میں تیل گزر رہا ہے۔ ان کے مطابق صرف گزشتہ رات 2.2 کروڑ بیرل تیل آبنائے ہرمز سے گزرا اور اس میں ایک بھی بیرل ایران سے نہیں آیا اور نہ ہی ایران گیا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہاکہ ”ہم امریکہ میں 3 نومبر کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات سے پہلے کسی بھی وقت ایران پر حملہ نہیں کریں گے۔” انہوں نے کہا کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیار نہیں ہوگا۔
مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ امریکہ اور ایران کے درمیان تعمیری بات چیت جاری ہے، تاہم انہوں نے اس کے بارے میں تفصیلی معلومات نہیں دیں۔
یو این آئی
روزنامہ ایشین میل جموں وکشمیر سے شائع ہونے والا دو لسانی اخبار ہے ۔ایشین میل کا روزنامہ اخبار گزشتہ دو دہائیوں سے سرینگر سے شائع ہورہا ہے ۔اس کے علاوہ اس ادارے کا ایشین میلکمیو نیکیشنز کے نام سے ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی ہے
روزنامہ ایشین میل ،راتھر کیمپلیکس راج باغ سرینگر