تنخواہوں سے متعلق ایکٹ میں2 ترمیمی بِلیں بھی شامل
ایشین میل نیوزڈیسک
سری نگروزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس محکمہ خزانہ کا قلمدان بھی ہیں، نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری خزاںسیشن کے دوران ’جے اینڈ کے گڈز اینڈ سروسز ٹیکس ایکٹ 2017 ‘میں ترمیم کے لئے بِل بل پیش کیا۔اِس بِل کو ایل اے بل نمبر 12 برائے 2026 کا نام دیا گیا ہے ،اسے پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔ تنخواہوں سے متعلق ایکٹ میں ترمیمی بِل :وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جو قانون، اِنصاف اور پارلیمانی امور کے وزیر بھی ہیں، نے جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری خزاں سیشن کے دوران جموں و کشمیر وزراءاور وزرائے مملکت کی تنخواہوں سے متعلق ایکٹ 1956 میں ترمیم کے لئے بِل پیش کیا۔اِس بل کو ایل اے بِل نمبر 13 برائے 2026 کا نام دیا گیا ہے اور اسے پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔ تنخواہوں اور الاﺅنسز سے متعلق قانون میں ترمیم کا بِل :وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس قانون، اِنصاف و پارلیمانی امورمحکمہ کا قلمدان بھی ہے، نے ایوان میںجموں و کشمیر ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں اور الاو¿نسز سے متعلق ایکٹ 1960 میں ترمیم اور اس سے متعلق یا ضمنی معاملات کے لئے بِل پیش کیا۔ اِس بِل کو ایل اے بِل نمبر 14 برائے 2026 قرار دیا گیا ہے اور اسے پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔ پنشن ایکٹ میں ترمیم بِل پیش:وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور محکمہ کا قلمدان بھی ہے، نے ایوان میں جموں و کشمیر ریاستی قانون ساز اسمبلی کے ارکان کی پنشن سے متعلق ایکٹ 1984 میں ترمیم اور اس سے متعلق یا ضمنی معاملات کے لئے بِل پیش کیا۔اِس بِل کو ایل اے بِل نمبر 15 برائے 2026 قرار دیا گیا ہے اور اسے پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔معقول بنانے سے متعلق بِل :وزیراعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس قانون، اِنصاف و پارلیمانی امور محکمہ کا قلمدان بھی ہے، نے آج ایوان میں ’آسانی سے زندگی گزارنے ‘ اور ’کاروبار کرنے میں آسانی(اِی او ڈِی بی)‘کے لئے بعض قوانین میں ترمیم اور بعض قوانین کو منسوخ کرنے تیز اس سے متعلقہ یا ضمنی معاملات کے لئے بِل پیش کیا۔یہ بل جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے جاری خزاںسیشن کے دوران پیش کیا گیا۔اس بِل کو ایل اے بِل نمبر 16 برائے 2026 قرار دیا گیا ہے اور اسے پہلے ہی سرکاری گزٹ کے ایک خصوصی شمارے میں شائع کیا جا چکا ہے۔ ’ جے اینڈ کے ایز آف ڈوئنگ بزنس بِل:وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ جن کے پاس قانون، اِنصاف و پارلیمانی امورمحکمہ کا قلمدان بھی ہے، نے جاری خزاں سیشن کے دوران جموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں ’جے اینڈ کے ایز آف ڈوئنگ بزنس بِل 2026 ‘پیش کیا۔یہ بِل جو ایل اے بل نمبر 11 آف 2026 کے طور پر پیش کیا گیا، اس قانون کو یکجا اور ترمیم کرنے کے لئے ہے جس کا مقصد اجازت پر مبنی کنٹرول کی جگہ اصولوں پر مبنی حکمرانی لانا ہے، شہریوں اور کاروباری اِداروں کو اعتماد کے ساتھ منصوبہ بندی، سرمایہ کاری اور کام کرنے کے قابل بنانا ہے اور کاروبار میں آسانی اور زندگی گزارنے میں آسانی کو اس انداز میں فروغ دینا ہے جس سے روزگار پیدا ہو، سرمایہ کاری راغب ہواور یونین ٹیریٹری جموں و کشمیر میں طویل مدتی اِقتصادی ترقی برقرار رہے نیز اس سے متعلقہ یا ضمنی معاملات کو حل کیا جا سکے۔جموں و کشمیر ایز آف ڈوئنگ بزنس بِل 2026 پہلے ہی سرکاری گزٹ کے خصوصی شمارے میں شائع ہو چکا ہے۔





