منگل, ستمبر 29, 2026
12.8 C
Srinagar

انسانی جانوں کا اتلاف قابل ِ افسوس

لیفٹیننٹ گورنراور وزیراعلیٰ کا اظہارِ تعزیت وہمدردی
ایشین میل نیوزڈیسک

سرینگرکپوارہ ضلع کے کرناہ۔ ٹنگڈار علاقے کے سمیری میں پیش آئے المناک سڑک حادثے پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا اور وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی اور زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایات جاری کیں۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ایکس پر اپنے پیغام میں حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ انہوں نے سوگوار خاندانوں سے دلی تعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی دعا کے لئے علا وہ انتظامیہ کو زخمیوں کے بہترین ممکنہ علاج کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔


ادھر وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے بھی پیش آئے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے لیے مغفرت اور لواحقین کے لیے یہ ناقابل تلافی نقصان برداشت کرنے کی ہمت کی دعا کی۔وزیراعلیٰ نے ضلعی انتظامیہ اور طبی حکام کو زخمیوں کو تمام ضروری طبی سہولیات اور بہترین ممکنہ علاج فراہم کرنے کی ہدایت دی، جبکہ متاثرہ خاندانوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے بھی احکامات جاری کیے۔


اس دوران ممبر اسمبلی کرناہ جاوید مرچال ایوان اسمبلی میں جاری خزاں اجلاس کے دوران اس حادثے پر دکھ کا اظہار کیا اور حکومت سے جاں بحق افراد و زخمیوں کے لئے امداد جاری کرنے کی مانگ کی ۔ادھر جیل میں قید رکن پارلیمنٹ اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے رہنما انجینئر رشید نے بھی اس المناک سڑک حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
ادھر نیشنل کانفرنس ڈاکٹر فاروق عبداللہ اور نائب صدر و وزیرا علیٰ عمر عبداللہ نے ضلع کپوارہ کے کرناہ علاقے میں ٹیٹوال سیماری سڑک پر پیش آئے المناک سڑک حادثے میں 5افراد کے لقمہ اجل بن جانے پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے لقمہ اجل بنے افراد کے حق میں دعائے مغفرت اور کلمات ادا کئے گئے اور اُن کے لواحقین و پسماندگان کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ دونوں لیڈران نے زخمی ہوئے افراد کی فوری صحت یابی کیلئے بھی دعا کی ۔ پارٹی کے معاون جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ چودھری محمد رمضان، پارٹی کے ضلع صدر و ایم ایل اے لولاب قیصر جمشید لون اور مقامی ایم ایل اے جاوید مرچال نے بھی اس سانحہ پر دکھ کا اظہار کیا ہے اور سوگواران خاندانوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیا ہے۔
پارٹی کے ترجمان انعام النبی نے حکام سے اپیل کی کہ جاں بحق افراد کے خاندانوں کو ہر ضروری مدد فراہم کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ حادثے کے بعد کسی بھی متاثرہ خاندان کو مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔اس دوران میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ کرناہ، کپواڑہ میں پیش آنے والے المناک سڑک حادثے پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتا ہوں، جس کے نتیجے میں پانچ قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں جبکہ متعدد افراد زخمی ہوئے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر میں سڑک حادثات کی بڑھتی ہوئی تعداد انتہائی تشویشناک ہے اور اس صورتحال پر فوری توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ سڑکوں کی حفاظت، بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور حادثات کی روک تھام کے لیے موثر اور ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں۔میں غمزدہ خاندانوں کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔ اللہ تعالیٰ جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کی جلد اور مکمل صحت یابی کے لیے دعاگو ہوں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img