کابینہ میں شمولیت کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی:آل انڈیا کانگریس کمیٹی
سری نگر، 31 اگست: آل انڈیا کانگریس کمیٹی (اے آئی سی سی) کے جموں و کشمیر انچارج جنرل سیکریٹری ڈاکٹر سید نصیر حسین نے پیر کے روز کہا کہ کانگریس نے مؤقف اختیار کر رکھا ہے کہ ریاستی حیثیت کی بحالی تک وہ کابینہ میں شامل نہیں ہوگی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس مؤقف میں کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی کی ہائی کمان ہی کرے گی۔
خبر رساں ایجنسی کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسین نے کہا کہ اس معاملے پر حتمی فیصلہ پارٹی ہائی کمان کرے گی۔جب ان سے پوچھا گیا کہ آیا کانگریس حکومت میں شامل ہوگی تو انہوں نے کہا، ’’ہائی کمان اس بارے میں فیصلہ کرے گی۔‘‘
انہوں نے ایک بار پھر واضح کیا کہ پارٹی کا موجودہ مؤقف یہی ہے کہ ریاستی حیثیت بحال ہونے تک وہ کابینہ میں شامل نہیں ہوگی۔انہوں نے مزید کہا، ’’اس مؤقف میں کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ پارٹی ہائی کمان ہی کرے گی۔‘‘
کے این او




