جمعرات, اگست 20, 2026
22.8 C
Srinagar

’ملاقات تو ملاقات ہے‘,التجا مفتی نے عمر عبداللہ کے بیان پر سوال اٹھا یا

کے این ٹی

سری نگرپی ڈی پی رہنما التجا مفتی نے بدھ کے روز وزیرِ اعلیٰ عمر عبداللہ کے اس بیان پر سوال اٹھایا کہ انہوں نے امریکی سفیر برائے بھارت سرجیو گور کے ساتھ اپنی طے شدہ ملاقات سے پہلے ہی عوامی طور پر کہہ دیا کہ وہ ملاقات کے دوران جموں و کشمیر کے مسائل نہیں اٹھائیں گے۔عمر عبداللہ کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے التجا مفتی نے کہا کہ انہوں نے ابھی تک کسی بھارتی وزیرِ اعلیٰ کو ایک معمول کی سفارتی ملاقات کے حوالے سے اتنا دفاعی انداز اختیار کرتے نہیں دیکھا۔
انہوں نے کہا: ’میں نے ابھی تک کسی بھارتی وزیرِ اعلیٰ کو امریکی سفیر کے ساتھ ایک معمولی ملاقات کے بارے میں اتنا معذرت خواہانہ رویہ اختیار کرتے نہیں دیکھا کہ انہیں پہلے ہی یہ اعلان کرنے کی ضرورت محسوس ہو کہ وہ کیا بات کریں گے اور کیا نہیں کریں گے۔ ملاقات تو ملاقات ہے۔ عوام کے سامنے یہ پیشگی دفاعی رویہ کیوں؟‘
ان کے یہ تبصرہ عمر عبداللہ کے اس بیان کے بعد سامنے آئے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ امریکی سفیر سے ملاقات کریں گے، لیکن کسی دوسرے ملک کے نمائندے کے سامنے جموں و کشمیر کے مسائل کی شکایت نہیں کریں گے۔ ان کا مو¿قف تھا کہ خطے کے مسائل کا حل نئی دہلی کے پاس ہے، واشنگٹن کے پاس نہیں۔یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سرجیوگور جموں و کشمیر کے دورے پر ہیں۔

Popular Categories

spot_imgspot_img