بدھ, اگست 19, 2026
23.9 C
Srinagar

جموں و کشمیر کی حکومت نے دی سپریم کورٹ کے 2025 کی ہدایات کومنظوری

کثیر القاصدضلعی سطحی ہائی وے سیفٹی ٹاسک فورسز تشکیل،متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں 9رُکنی ٹاسک فورس کواہم ذمہ داری تفویض

ایشین میل نیوزڈیسک

سری نگرجموں و کشمیر حکومت نے سپریم کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں پورے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں ضلعی سطح پر ہائی وے سیفٹی ٹاسک فورسز تشکیل دے دی ہیں۔ ہر ضلع میں قائم7رُکنی ٹاسک فورس کی سربراہی متعلقہ ضلع مجسٹریٹ کریں گے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ میں تعینات حکومت کے کمشنر سیکرٹری ایم راجو آئی اے ایس کی جانب سے 18اگست2026کو جاری کردہ ایک گورنمنٹ آرڈر نمبر 1412-JK(GAD) آف2026میںکہاہے کہ معزز سپریم کورٹ کے حکم کی تعمیل میں2025 کے WP(C) نمبر 9 بتاریخ13اپریل 2026 کو منظور کیا گیا، جس کا عنوان : پھلودی ایکسیڈنٹ بمقابلہ NHAI اور دیگران، ضلع ہائی وے سالٹی کے آئین کے مطابق منظوری دی گئی۔
بمطابق گورنمنٹ آرڈرحکومت نے ضلعی سطح پر ہائی وے سیفٹی ٹاسک فورسز تشکیل دے دی ہیں۔ضلع مجسٹریٹ کی سربراہی میں تشکیل شدہ ٹاسک فورس میں ایس ایس پی، متعلقہ اے آر ٹی او، ٹریفک پولیس کے افسر، متعلقہ شہری بلدیاتی ادارے کے نمائندے اور این ایچ اے آئی، این ایچ آئی ڈی سی ایل، پی ڈبلیو ڈی (آر اینڈ بی) یا دیگر متعلقہ تعمیراتی ایجنسیوں کے نمائندے شامل ہوں گے۔ٹاسک فورسز کو قومی شاہراہوں اور دیگر اہم سڑکوں پر تجاوزات اور غیر مجاز راستوں کے خاتمے، شاہراہوں سے متصل زمین کے استعمال کی نگرانی، ٹریفک مینجمنٹ، قانون کے نفاذ اور روڈ سیفٹی اقدامات کا جائزہ لینے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔یہ فورسز حادثات کے لحاظ سے حساس مقامات کی نشاندہی کرکے حادثات کی روک تھام کے لیے انجینئرنگ، نفاذِ قانون اور عوامی آگاہی سے متعلق اقدامات کی سفارش بھی کریں گی۔ مختلف محکموں اور ایجنسیوں کے درمیان بہتر تال میل کو یقینی بنانا بھی ان کی ذمہ داری ہوگی۔
سرکاری حکم نامے کے مطابق ٹاسک فورسز کا اجلاس کم از کم ہر15روز میں ایک مرتبہ منعقد ہوگا، جبکہ روڈ سیفٹی اقدامات پر عمل درآمد اور پیش رفت سے متعلق رپورٹیں حکومت کو باقاعدگی سے پیش کی جائیں گی۔یہ اقدام جموں و کشمیر میں سڑکوں پر حفاظتی انتظامات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف متعلقہ محکموں کے درمیان مربوط کارروائی کو یقینی بنانے کے مقصد سے اٹھایا گیا ہے۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img