بدھ, اگست 19, 2026
23.9 C
Srinagar

لوک بھون سری نگر میں لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقاتی سیشن

چیف انجینئر ،بی آر او سمیت متعدد شخصیات الگ الگ ملاقاتیں

 


ایشین میل نیوزڈیسک

سری نگر، 18 اگست: پروجیکٹ بیکن، بارڈر روڈز آرگنائزیشن (بی آر او) کے چیف انجینئر بریگیڈیئر چراغ گھورا نے منگل کو لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے لوک بھون سری نگر میں ملاقات کی۔
بریگیڈیئر چراغ گھورا نے لیفٹیننٹ گورنر کو شری امرناتھ جی یاترا کے لیے ٹریک کی ترقی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا اور مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر میں بی آر او کے تحت جاری مختلف بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ بریگیڈیئر ایس. دیپک، چیف انجینئر (نامزد)، پروجیکٹ بیکن بھی موجود تھے۔


ادھرڈاکٹر توصیف بٹ، صدر روٹری کلب آف کشمیر، نے بھی لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ اس دوران نوجوانوں کو بااختیار بنانے، ماحولیاتی تحفظ اور منشیات سے نجات کے حوالے سے روٹری کلب کے مختلف اقدامات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ڈاکٹر توصیف بٹ نے جموں و کشمیر کی سماجی بہبود اور ترقی کے لیے مسلسل تعاون اور پ±رعزم کردار پر لیفٹیننٹ گورنر کا تہہ دل سے شکریہ بھی ادا کیا۔
بعد ازاں کشمیر ایکوٹورزم ایسوسی ایشن کے صدر سمیر بکتو نے بھی لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی۔ انہوں نے پائیدار سیاحت، خطے کے قدرتی ورثے اور نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ و نگہداشت اور پہاڑی سیاحتی مقامات پر ”نو پولی تھین“ کے فروغ سے متعلق اہم امور کو اجاگر کیا۔

Popular Categories

spot_imgspot_img