بدھ, اگست 19, 2026
23.9 C
Srinagar

نیشنل کانفرنس میں اعلیٰ سطحی مشاورت

وزراءکونسل میں ممکنہ ردوبدل اور توسیع کی بازگشت

کابینہ کا حجم،8تک گنجائش ،کچھ کی کرسی کو خطرہ،کچھ نئے چہروں پرغور

جے کے این ایس

سری نگر10سال بعدکرائے گئے اسمبلی انتخابات کے بعدنیشنل کانفرنس کے رہنما اورنائب صدر عمر عبداللہ نے 16 اکتوبر204 کو مرکز کے زیر انتظام جموں و کشمیر کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے سری نگر کے شیر کشمیر انٹرنیشنل کنونشن سینٹر (ایس کے آئی سی سی) میںعمر عبداللہ سے رزاداری کا حلف لیا۔ اب جبکہ عمرعبداللہ کی سربراہی میں تشکیل دی گئی حکومت لگ بھگ22مہینوں سے کام کررہی ہے تو کافی وقت سے اسبات کی بازگشت تھی کہ وزیراعلیٰ کی سربراہی والی 6رکنی کابینہ میں کب توسیع اور ممکنہ ردوبدل ہوگی ۔
خود وزیراعلیٰ عمرعبداللہ نے یوم آزادی سے قبل نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کابینہ میں ممکنہ ردوبدل اور توسیع سے متعلق کی جارہی قیاس آرائیوںکا خاتمہ کردیا جب انہوںنے کہاکہ یہ کریں گے، لیکن 15 اگست سے پہلے نہیں۔موجودہ وزارت میں وزیر اعلیٰ عمرعبداللہ، نائب وزیراعلیٰ سریندر کمار چودھری، اور4 دیگر وزراء(سکینہ مسعودایتو،جاویداحمدرانا،جاویداحمدڈار ،اورستیش شرما) شامل ہیں۔جہاں تک کابینہ میں توسیع کی گنجائش ہے کاتعلق ہے تو (ممکنہ طور پر کل 8رکنی کابینہ ہوسکتی ہے)۔اب جبکہ یوم آزادی کی تقریب منائے ہوئے بھی 3دن ہوگئے ہیں تو اسبات کابیشتر سیاسی حلقوںکو انتظار ہے کہ عمر سرکارکی کابینہ میں کب توسیع اور ممکنہ ردوبدل ہوگی ۔
معلوم ہواکہ 22ماہ پُرانی سرکار کی کابینہ میں توسیع کے معاملے پر حکمران جماعت نیشنل کا نفرنس میں اعلیٰ سطحی مشاورت جاری ہے اور کئی ناموں پرغور کیاجارہاہے،جن میں سری نگر سے ممبراسمبلی زڈی بل تنویر صادق ،شمالی کشمیر سے ممبر اسمبلی سوپور ارشاد رسول کار اورممبراسمبلی ترہگام کپوارہ میر سیف اللہ ،جنوبی کشمیر سے ممبراسمبلی الطاف کلوپہلگام،بشیر احمدویری اننت ناگ اور ممبر اسمبلی پونچھ اعجاز احمدجان سرفہرست ہیں۔موجود ہ کابینہ میں شامل کچھ وزراءکے قلمدان کم اور تبدیل ہونگے اور کچھ کی کابینہ سے چھٹی کابھی امکان ظاہر کیاجارہاہے ۔نیشنل کانفرنس نے اتحادی جماعت پردیش کانگریس سے بھی رجوع کیاتھا لیکن کانگریس نے حکومت میں براہ راست شامل یا شریک ہونے سے انکار کردیا۔

 

Popular Categories

spot_imgspot_img