جمعہ, جولائی 24, 2026
20 C
Srinagar

لداخ کے زنسکار میں سڑک حادثہ، گاندربل کا موٹر سائیکل سوار جاں بحق

کرگل، 24 جولائی: لداخ کے ضلع زنسکار میں پیش آئے ایک سڑک حادثے میں وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل سے تعلق رکھنے والا ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہو گیا۔متوفی کی شناخت سجاد احمد ساکن چیکی پرنگ کنگن (ضلع گاندربل) کے طور پر ہوئی ہے۔ ان کے پسماندگان میں اہلیہ اور تین بچے شامل ہیں۔

سرکاری ذرائع کے مطابق یہ حادثہ زنسکار کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب سجاد احمد کی موٹر سائیکل حادثے کا شکار ہو گئی۔ حادثے کی وجوہات کا ابھی تک تعین نہیں ہو سکا ہے۔ حادثے میں وہ شدید زخمی ہوئے تھے۔حکام کے مطابق انہیں بچانے کی ہر ممکن کوشش کی گئی، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا ہے اور حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ (کے این ٹی)

Popular Categories

spot_imgspot_img