ٹریفک پولیس کی مسافروں کو غیر ضروری سفر سے گریز اور سرکاری اپ ڈیٹس چیک کرنے کی ہدایت
سرینگر: مسلسل بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر وقفے وقفے سے لینڈ سلائیڈنگ اور پہاڑوں سے چٹانیں کھسک آنے کے سبب سرینگر۔جموں قومی شاہراہ (این ایچ-44) آج بھی ہر قسم کی گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند رہی۔
حکام نے بتایا کہ شاہراہ کو بحال کرنے کا کام جاری ہے، تاہم ابھی تک اسے ٹریفک کے لیے محفوظ قرار نہیں دیا گیا ہے۔مسافروں کو مزید لینڈ سلائیڈنگ اور پتھر گرنے کے خدشے کے پیش نظر سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور شاہراہ کی تازہ ترین صورتحال ٹریفک پولیس کے ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل، فیس بک پیج اور ٹریفک کنٹرول یونٹس کے ذریعے معلوم کریں۔





