منگل, جولائی 14, 2026
28.9 C
Srinagar

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر ایرانی حملوں میں انڈین شہری کی ہلاکت پر دلی میں ایرانی سفیر کی طلبی

Hindustan Times via Getty Images

وزارت خارجہ کے مطابق آبنائے ہرمز میں ایرانی حملوں کے نتیجے میں جہاز کے عملے میں شامل ایک انڈین شہری ہلاک اور 10 دیگر زخمی ہوئے ہیں۔

وزارت خارجہ کے بیان کے مطابق دو آئل ٹینکرز ’ال بہیہ‘ اور ’مومباسا‘ کو رات کے وقت عمان کے ساحل کے قریب ایرانی کروز میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ان دونوں جہازوں پر مجموعی طور پر 46 افراد موجود تھے۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ایکس پر جاری بیان میں بتایا کہ ’ال بہیہ پر سوار 12 انڈین شہریوں میں سے ایک حملے میں ہلاک ہو گیا جبکہ ایک زخمی ہوا۔

بیان کے مطابق مومباسا پر 18 انڈین شہری سوار تھے، جن میں سے نو افراد زخمی ہوئے، جبکہ ان میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ انھوں نے ایرانی ناظم الامور کو طلب کر کے ان حملوں کے خلاف ’سخت احتجاج‘ ریکارڈ کرایا ہے۔

وزارت خارجہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ہم ان حملوں اور سمندری راستوں سے گزرنے والے افراد کو نشانہ بنانے اور آبنائے ہرمز جیسے بین الاقوامی آبی راستوں میں آزاد اور محفوظ جہاز رانی کو متاثر کرنے والے پرتشدد اقدامات کی سخت مذمت کرتے ہیں۔‘

Popular Categories

spot_imgspot_img