پیر, جولائی 6, 2026
32.7 C
Srinagar

آج سری نگر ایئرپورٹ سے کوئی کمرشل پرواز روانہ نہیں ہوگی: ایئرپورٹ انتظامیہ

سری نگر، : سری نگر ایئرپورٹ انتظامیہ نے پیر کے روز کہا ہے کہ آج ایئرپورٹ سے کوئی بھی شیڈول کمرشل پرواز آپریٹ نہیں کی جائے گی۔

ایئرپورٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کیے گئے مسافر مشاورتی بیان میں کہا گیا ہے کہ پیر اور منگل کے لیے مجوزہ NOTAM واپس لیے جانے کے بعد مختلف ایئرلائنز تازہ آپریشنل صورتحال کے مطابق اپنے فلائٹ شیڈول پر نظرثانی اور انہیں بحال کرنے کے عمل میں مصروف ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ "اس عمل میں کچھ وقت لگ سکتا ہے۔”

انتظامیہ کے مطابق منگل کی پروازوں کی بحالی متوقع ہے، بشرطیکہ متعلقہ ایئرلائنز نظرثانی شدہ شیڈول کو حتمی شکل دے کر جاری کر دیں۔

مسافروں سے اپیل کی گئی ہے کہ ایئرپورٹ روانہ ہونے سے قبل اپنی پرواز کی تازہ ترین صورتحال متعلقہ ایئرلائن سے ضرور معلوم کریں اور درست معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر ہی اعتماد کریں۔

ایئرپورٹ انتظامیہ نے کہا، "ہم آپ کے صبر اور تعاون کی قدر کرتے ہیں۔” (جی این ایس)

Popular Categories

spot_imgspot_img