جمعرات, جون 11, 2026
28.8 C
Srinagar

مرکز نے 22، 25، 27 اور 30 فیصد ایتھنول والے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی ہٹا دی

نئی دہلی: مرکزی حکومت نے 22 فیصد، 25 فیصد، 27 فیصد اور 30 فیصد ایتھنول ملا ہوا پٹرول پر عائد ایکسائز ڈیوٹی کو صفر کر دیا ہے۔وزارتِ خزانہ کی جانب سے بدھ کو رات دیر گئے جاری کردہ نوٹیفکیشنز میں کہا گیا ہے کہ ان چاروں اقسام کے پٹرول پر ایکسائز ڈیوٹی اور اس سے متعلق تمام سیس (اضافی محصولات) کو صفر کر دیا گیا ہے، بشرطیکہ ان میں شامل پٹرول پر قواعد کے مطابق ایکسائز ڈیوٹی اور سیس، اور ایتھنول پر جی ایس ٹی اور متعلقہ محصولات کی مکمل ادائیگی پہلے ہی کی جا چکی ہو۔

حکومت کا یہ اقدام ایتھنول ملا ہوا پٹرول کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے تاکہ سپلائی سے متعلق رکاوٹوں کے دوران خام تیل کی درآمدات میں کمی لائی جا سکے۔

مغربی ایشیا کے بحران کے باعث گزشتہ کچھ عرصے سے دنیا بھر میں خام تیل کی فراہمی کے حوالے سے خدشات پائے جا رہے ہیں۔ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے تجارتی جہازوں کی آمد و رفت پر پابندی کے باعث اس بحران کا فی الحال کوئی حل نکلتا دکھائی نہیں دیتا۔

یواین آئی

Popular Categories

spot_imgspot_img