ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

سرینگر میں اسلحہ و گولہ بارود سمیت دو افراد گرفتار: پولیس

سرینگر، 12 مئی: پولیس نے پیر کے روز سرینگر میں ناکہ چیکنگ کے دوران دو افراد کو اسلحہ، گولہ بارود اور لشکرِ طیبہ (ایل ای ٹی) کے پوسٹروں سمیت گرفتار کر لیا۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پولیس کی ایک ٹیم نے معمول کی چیکنگ کے دوران سرینگر کے بابا ڈیم علاقے میں موٹر سائیکل پر سوار دو افراد کو روک لیا۔

انہوں نے کہا کہ تلاشی کے دوران پولیس نے ان کے قبضے سے ایک پستول، تین میگزین، 21 زندہ کارتوس، دو موبائل فون اور لشکرِ طیبہ کے 10 پوسٹر برآمد کیے۔

عہدیدار کے مطابق، “اس سلسلے میں ایف آئی آر نمبر 26/2025 کے تحت یو اے پی اے اور آرمز ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔”

گرفتار افراد کی شناخت فیصل احمد بٹ ساکن ملپورہ حبہ کدل اور فیصل احمد گورو ساکن راجوری کدل کے طور پر کی گئی ہے۔ (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img