ہفتہ, جولائی 18, 2026
23.8 C
Srinagar

اننت ناگ میں دارالعلوم میں آتشزدگی، 12 سالہ لڑکا جاں بحق، 3 زخمی

اننت ناگ، 12 مئی: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ میں منگل کے روز ایک دارالعلوم میں آگ لگنے کے نتیجے میں 12 سالہ لڑکا جاں بحق جبکہ تین دیگر زخمی ہوگئے۔

ایک سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ اولڈ مٹن اڈہ میں واقع فیضان بابا حیدر ریشی دارالعلوم میں اچانک شدید آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں چار لڑکے جھلس کر زخمی ہوگئے، جس کے بعد فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ زخمیوں کو گورنمنٹ میڈیکل کالج (جی ایم سی) اننت ناگ منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی نے دورانِ علاج دم توڑ دیا۔

عہدیدار کے مطابق جاں بحق لڑکے کی شناخت بلال احمد (12) ولد محمد اکبر ساکن وڈون کے طور پر ہوئی ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت ثابت فیاض اور ساحل احمد ساکنان سنگلدان اور عرفان احمد ساکن پہلگام کے طور پر کی گئی ہے۔

ادھر، پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ (کے این او)

Popular Categories

spot_imgspot_img